اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 600 سے زائد دکانوں کو بند کر دیا گیا۔
اسلام آباد انتظامیہ کے مطابق کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 30 ریسٹورنٹس اور 2 مارکی کو سیل کیا گیا ہے۔ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 600 دکانوں کو بھی بند کر دیا گیا۔
اسلام آباد انتظامیہ نے شہر میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر ایک لاکھ روپے سے زائد کا جرمانہ بھی عائد کیا۔
Today, due to non compliance of COVID 19 SOPs, ICT Administration sealed 30 restaurants, closed down 660 shops, sealed 2 marquees and fines of more than 100,000 were imposed. 52 schools and 28 mosques were inspected. Total of near 2,000 inspections were done today.
— Office of Deputy Commissioner Islamabad (@dcislamabad) March 20, 2021
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق شہر میں 52 اسکولوں اور 28 مساجد کا معائنہ بھی کیا گیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد کی فیصل مسجد کو بھی کورونا کیسز میں اضافے کے باعث بند کر دیا گیا اور مسجد کو شہریوں سے خالی کرایا گیا۔
خیال رہے کہ اسلام آباد میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔