بجلی سے اڑنے والا طیارہ

بجلی سے اڑنے والا طیارہ

لندن: برطانیہ میں بجلی سے اڑنے والا طیارہ جلد تیار کر لیا جائے گا۔

ایک ہائبرڈ طیارہ جو ہوور سے بھی زیادہ دھیمی آواز کا حامل ہے تیار کیا جائے گا جس کا مقصد ماحول دوست ہوائی سفر کی سہولت عوام کو مہیا کرنا ہے۔

ڈکسفورڈ میں امپیریل وار میوزیم میں واقع فارادائر کمپنی کا ہدف ہے کہ 2026 تک یہ بائیو الیکٹرک طیارہ (بیہا) تجارتی پروازوں کے لیے تیار ہوجائے جو دہائی کے اختتام تک ایک مکمل ہوئی سواری کے لیے دستیاب ہو گا۔

مستقبل کا 18 سیٹر ہوائی جہاز ایک ٹرپل باکس ونگ سیٹ کا حامل ہے۔ یہ جنگِ عظیم اول کے مشہور اڑنے والے ریڈ بیرن سے مشابہہ ہے اور اس میں الیکٹرک موٹرز اور بائیو فیول کا مجموعہ شامل ہے۔

الیکٹرک موٹرز ٹیک آف اور لینڈنگ سے شور کی آلودگی کو کم کرنے میں مدد ملے گی کیونکہ کمپنی کاربن نیوٹرل ٹیکنالوجی پر انحصار کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چاند پر زندگی گزارنے کا خواب کتنا مہنگا؟

توقع کی جاتی ہے کہ بیہا گھریلو ویکیوم کلینر کی طرح شور کی سطح کو تقریبا 70 ڈیسیبل (آواز کی پیمائش) تک لے آئے گا جبکہ عام روایتی جیٹ انجن 140 ڈیسیبل تک پہنچ سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں