پیپلز پارٹی نے استعفوں کے معاملے پر انکار کیا نہ کرے گی، نفیسہ شاہ


پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کی بات کو بڑھا چڑھاکر پیش کیا جارہا ہے، پیپلزپارٹی نے استعفوں کے معاملے پر انکار کیا نہ کرے گی۔

ہم نیوز کے پروگرام بریکنگ پوائنٹ وید مالک میں گفتگو کرتے ہوئے نفیسہ شاہ نے کہا کہ زرداری صاحب کبھی باہر نہیں گئے ،میاں صاحب باہر چلے گئے، شاہد خاقان عباسی بھی باہر چلےگئے اور حمزہ شہباز کی ضمانت ہوئی ہے۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما حافظ حمد اللہ نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ  22 کروڑ عوام کی حقیقی آواز بن چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  موجودہ حکومت کا ایک ہی کام ہے کہ پی ڈی ایم پر کیسے تنقید کرنا ہے۔ پی ڈی ایم کی قیادت نے کوڑے کھائے ہیں اور جیلیں کاٹی ہیں۔ پی ڈی ایم کو توڑنےکی سازش ناکام ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹیوں میں اختلاف رائے آتی ہیں۔ مولانا فضل الرحمان پیپلزپارٹی سے ناراض نہیں ہیں۔ راز کی باتیں باہر نکل آتی ہیں تو انتشار پیدا ہو جاتی ہیں۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا کہ اپوزیشن شروع دن سے ایک دوسرے کی اپوزیشن ہے۔ پی ڈی ایم کی لانگ مارچ 2 لفظوں کی پریم کہانی تھی۔

فرخ حبیب نے کہا کہ آصف زرداری نے کہا کہ میاں صاحب وطن واپس آجائیں۔ مولانافضل الرحمان کی پریس کانفرنس ایک منٹ کی تھی۔ پیپلزپارٹی نے کبھی استعفے نہیں دینے ہیں۔ پیپلزپارٹی کی آج تک کسی کونسلر نے بھی استعفیٰ نہیں دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل 11 میں سے 5 جماعتوں کا اسمبلی میں ایک رکن بھی نہیں ہے۔ زرداری صاحب نے مریم سے جیے بھٹو کے نعرے لگوائے۔ زرداری نے ن لیگ سے یوسف رضا گیلانی کو سینیٹر بھی بنوایا۔

فرخ حبیب نے کہا کہ 80 اراکین ہونے کے باوجود ن لیگ نے گیلانی صاحب کو سینیٹر بنوایا۔ پی ڈی ایم کی استعفوں والی کہانی مکمل نہیں ہو رہی ہے۔ نواز شریف لندن بیٹھ کر الطاف حسین پارٹ ٹو بن کر بات کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا نیب پر کوئی کنٹرول نہیں ہے۔ جب بھی کسی قومی مسئلے پر بیٹھیں تو اپوزیشن نیب کے حوالے سے بل لیکر آتی ہے۔ اختیارات کا اگر آپ نے ناجائز استعمال کیا ہے تو اس کا دفاع ہم نے نہیں کرنا۔

فرخ حبیب نے کہا کہ سینیٹ انتخابات کے دوران یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادےکی ویڈیوسوالہ نشان ہے۔ ن لیگ کو پیپلزپارٹی نے ٹشو پیپر کی طرح استعمال کرکے پھینک دیا۔

پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما محمد زبیر نے کہا کہ میں ن لیگ کیا پیپلز پارٹی کا بھی دفاع کررہا تھا۔ زرداری صاحب نے مریم نواز سے اپنی بات کی وضاحت بھی کی تھی۔ پیپلزپارٹی نے قربانیاں دی ہیں،ابھی بھی وہ ہمارے ساتھ چلے گی۔


متعلقہ خبریں