امریکی گلوکارہ بیونسے گریمی کی تاریخ میں اب تک کی سب سے زیادہ 28 ایوارڈ لینے والی پہلی خاتون فنکارہ بن گئیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی شہر لاس اینجلس میں 63 ویں گریمی ایوارڈز کی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث محدود افراد نے شرکت کی۔
گلوکارہ بیونسے نے بہترین آر اینڈ بی پرفارمنس، بہترین ریپ پرفارمنس سمیت تین ایوارڈ حاصل کرکے گریمی ایوارڈ کی تاریخ میں ریکارڈ قائم کردیا۔
سیاہ فام گلوکارہ 79 بار ایوارڈز نامزدگیاں حاصل کرنے والی پہلی خاتون آرٹسٹ ۔کا اعزاز بھی حاصل کر چکی ہیں۔
ان کے علاوہ ٹیلر سوئفٹ مسلسل تین بار البم آف دی ایئر جیتنے والی پہلی خاتون آرٹسٹ بن گئیں جب کہ 19 سالہ گلوکارہ بلی آئیلش کو بہترین ریکارڈ آف دا ائیر کا ایوارڈ دیا گیا۔
بہترین پاپ ووکل البم کا ایوارڈ برطانوی گلوکارہ دعا لیپا نے اپنے نام کیا۔
26 سالہ امریکی ریپر میگن تھی اسٹالیون کو بہترین آرٹسٹ سمیت دو ایوارڈ سے نوازا گیا۔