برطانیہ: شامی صدر بشار الاسد کی اہلیہ کیخلاف تحقیقات کا آغاز


برطانوی پولیس نے شامی صدر بشار الاسد کی اہلیہ اسما الاسد کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا، اسما الاسد پر شام میں دہشت گردی کی حوصلہ افزائی کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔

میٹروپولیٹن پولیس کے مطابق انہیں شام میں جاری خانہ جنگی کے حوالے سے جولائی میں ایک ریفرنس موصول ہوا تھا جس کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

شامی صدر کی اہلیہ کے خلاف کیس ایک بین الاقوامی قانونی فرم کی جانب سے دائر کیا گیا ہے۔

اسما الاسد کے پاس برطانوی شہریت ہے، اگر ان پر عائد الزام درست ثابت ہوا تو ان سے برطانوی شہریت واپس لی جا سکتی ہے۔

ٹرمپ نے شامی صدر بشارالاسد کو قتل کرانیکی بات کی تھی، سابق مشیر


متعلقہ خبریں