سعودی عرب: کفالیت کے نظام میں تبدیلی، غیر ملکیوں کیلیے خوشخبری

سعودی عرب: کفالیت کے نظام میں تبدیلی، غیر ملکیوں کیلیے خوشخبری

ریاض: سعودی عرب میں لاکھوں غیر ملکی ملازمین کو نوکریوں سے متعلق آزادی مل گئی ہے کیونکہ گزشتہ روز سے مزدوروں کے حوالے سے اصلاحات کے نئے دور کا آغاز ہو گیا ہے۔

سعودی عرب: 17 مئی سے بین الاقوامی پروازیں کھولنے کا اعلان

خلیج کے مؤقر انگریزی اخبار کے مطابق کفالیت کے نظام میں بنیادی تبدیلی کے بعد غیر ملکی ملازمین کو یہ اختیار حاصل ہو گا کہ وہ اپنی نوکریاں تبدیل کرسکیں گے اور آجر کی مرضی کے بغیر بھی ملک سے باہر جا سکیں گے۔

عرب نیوز کے مطابق اس اقدام کا بنیادی مقصد پرکشش نوکریوں کی مارکیٹ تخلیق کرنے کا ایک حصہ ہے۔ اس میں غیر ملکی ملازمین کو حکومتی شعبوں میں بھی نوکری کے لیے اپنی ملازمت کے ڈیجیٹل کاغذات کے ساتھ براہ راست درخواست دینے کی اجازت دی گئی ہے۔

سعودی عرب: ماہر فلکیات نے رمضان المبارک اور عیدالفطر کی پیشنگوئی کردی

اعداد و شما رکے مطابق اس پالیسی سے تقریباً ایک کروڑ غیر ملکی ملازمین کو فائدہ حاصل ہونے کی توقع ہے۔

اخبار کے مطابق کی جانے والی اصلاحات سے غیر ملکی ملازمین کو سعودی عرب میں رہائش کا درجہ حاصل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

سعودی عرب میں متعارف کرائی جانے والی نئی اصلاحات کے تحت غیر ملکی کارکن کو ایک کمپنی سے دوسری کمپنی میں ملازمت کی اجازت دی گئی ہے۔

سعودی عرب: مسجد نبوی میں نصب کیا جانے والا بجلی کا پہلا بلب

غیر ملکی ملازمین کو ملک سے باہر جانے اور واپس آنے کی بھی سہولت ہو گی جب کہ ان اصلاحات میں آجر اور اجیر دونوں کے حقوق کو تحفظ ملے گا۔


متعلقہ خبریں