اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک کی بدقسمتی ہے کہ احمد فراز کا بیٹا کیمروں کا دفاع کر رہا ہے۔
یوسف رضا گیلانی کو جلد یا بدیر، فتح مبارک: مریم نواز
ہم نیوز کے مطابق انہوں نے مطالبہ کیا کہ سینیٹ کی گذشتہ 24 گھنٹوں کی وڈیو عوام کے سامنے لائی جائے۔
ن لیگ کے مرکزی رہنما شاہد خاقان نے الزام عائد کیا کہ سابق چیئرمین سینیٹ اور وزیر اعظم کیمرے لگانے میں ملوث ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کی بد قسمتی ہے کہ احمد فراز کا بیٹا کیمروں کا دفاع کررہا ہے۔
سینیٹ ہال سے6کیمرے برآمد: ویڈیوز اور تصاویر حاصل کرنے کا فیصلہ
ہم نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کیل کے اندر بھی کیمرے نصب کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ کیمرے کیوں لگائے گئے ہیں؟ اس کا جواب دیں۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ کی رازداری کو توڑنا آئین کی خلاف ورزی ہے۔