دورہ جنوبی افریقہ و زمبابوے کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دورہ جنوبی افریقہ و زمبابوے کے لیے ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ 

چیف سلیکٹر محمد وسیم کے مطابق ون ڈے اسکواڈ میں کپتان بابر اعظم، امام الحق، عبداللہ شفیق، فہیم اشرف، محمد نواز، محمد رضوان، سرفراز احمد  شامل ہیں۔ 

ارشد اقبال، شرجیل خان اور شاداب خان کو ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ حسین طلعت، افتخار احمد، زاہد محمود اور خوشدل شاہ قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا ہے۔

قومی ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں محمد حفیظ کی واپسی ہوئی ہے۔ 

محمد وسیم کا کہنا تھا کہ زاہد محمود تھوڑے بدقسمت رہے ہیں، ان کی پرفارمنس اچھی تھی، زاہد محمود کو شاداب کے ان فٹ ہونے کی وجہ سے موقع دیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ عامر یامین اور عماد بٹ کی پرفارمنس خاطر خواہ نہیں رہی۔

چیف سلیکٹر محمد وسیم کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ سیریز بہترین رہی، نئے لڑکوں کو موقع دیا جنہوں نے پرفارم کیا، تین ورلڈ کپ آرہے ہیں ان کو دیکھ کر ٹیم بنا رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں