آئندہ دو ماہ ملکی سیاست کیلیے اہم ترین ہیں: وزیراعظم نے بتا دیا

پاکستان اور چین کے درمیان رشتہ: آل ویدر اسٹریٹجک کو آپریٹو پارٹنر شپ

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ صرف گیارہ چیزیں سستی کردیں تو باقی سب ٹھیک ہو جائے گا۔

کل کے الیکشن کیلیے تیار ہیں، کامیاب بھی ہوں گے: شبلی فراز

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت کور کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا تو اس میں موجود عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے مہنگائی کا مسئلہ اٹھا دیا۔

ذمہ دار ذرائع نے اس ضمن میں ہم نیوز کو بتایا کہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے وزیراعظم سے براہ راست کہا کہ ملک میں صرف گیارہ چیزیں سستی کردیں تو باقی سب ٹھیک ہو جائے گا۔

وزیراعظم کا عثمان بزدار پر اعتماد کا اظہار، کور کمیٹی نے تائید کردی

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ اپنی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں وزیراعظم نے واضح طور پر آئندہ دو ماہ ملکی سیاست کے لیے اہم ترین قرار دیے۔ انہوں ںے پاکستان تحریک انصاف کی تنظیم سازی کی بھی ہدایت کی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں کہا کہ مہنگائی میں کمی کے لیے تمام تر توانائی خرچ کریں گے۔

آزاد اراکین اور اتحادیوں کی طاقت سے کل مقابلہ کریں گے، فردوس عاشق

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ شرکائے کور کمیٹی نے اجلاس میں پی ٹی آئی سندھ کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کی مذمت کی جب کہ ممتاز ماہر قانون بابر اعوان نے کہا کہ حکومت سندھ انتقامی کارروائیوں پر اتر آئی ہے۔


متعلقہ خبریں