گردوں کا عالمی دن


گردوں کی صحت اور ان کی اہمیت اُجاگر کرنے اور لوگوں کو اس کے امراض سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے لیے ہر سال دنیا بھر میں مارچ کے دوسرے ہفتے میں جمعرات کے روز گردوں کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔

اس  دن دنیا بھر کے ممالک میں مختلف تقریبات اور سیمینارز کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ ان تقریبات میں طبی ماہرین گردوں کے امراض اور ان کی حفاظت سے متعلق معلومات فراہم کرتے ہیں۔

یہ ایک بین الاقوامی مہم ہے جس کا مقصد مجموعی صحت کے حوالے سے گردوں کی اہمیت اور گردوں کی بیماری اور ان سے منسلک صحت کے مسائل سے متعلق اثرات کو کم کرنے کے لیے عوامی شعور بیدار کرنا ہے۔

ایک اندازے کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں تقریباً 85کروڑ افراد گردوں کے مختلف امراض میں مبتلا ہیں۔ پاکستان میں ایک کروڑ 70لاکھ سے زائد افراد گردوں کے امراض کا شکار ہیں، جن میں گردوں کی دائمی بیماری (کرونک کڈنی ڈیزیز) اور گردے میں پتھری قابل ذکر ہیں۔

جن ممالک میں گردوں کی بیماریاں عام ان میں پاکستان کا آٹھواں نمبر ہے۔ گردوں میں خرابی کی کئی وجوہات ہیں، جن میںٹائپ 1اور ٹائپ 2ذیابطیس، ہائی بلڈپریشر، دل اور خون کی شریانوں سے متعلق بیماریاں، موروثی گردوں کی بیماری اور موٹاپے جیسی بیماریاں شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں