روس: ٹوئٹر کا استعمال محدود کرنے کیلیے اسپیڈ کم کردی

فائل فوٹو


ماسکو: روس نے ممنوعہ مواد ویب سائٹ سے نہ ہٹانے پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ کی رفتار( اسپیڈ) اندرون ملک کم کردی ہے۔

ٹوئٹر کے شریک بانی کی پہلی ٹوئٹ کروڑوں روپے میں نیلام

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس کے سرکاری کمیونی کیشن ریگولیٹر کا کہنا ہے کہ ممنوعہ مواد ویب سائٹ سے نہ ہٹائے جانے پر ٹوئٹر کا استعمال محدود کرنے کی خاطر اس کی رفتار کم کی گئی ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے متعلقہ حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ممنوعہ اور غیر قانونی مواد کی موجودگی تک سماجی رابطوں کی اس ویب سائٹ ٹوئٹر کی رفتار کو کم رکھا جائے گا۔

ٹوئٹر انتظامیہ پاکستانی صارفین سے متعلق متعصبانہ رویے پر غور کرے، پی ٹی اے

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روسی حکام کا اس ضمن میں مؤقف ہے کہ اس وقت ٹوئٹر پر تقریباً تین ہزار سے زائد ایسی پوسٹیں موجود ہیں جو ان کے مطابق ممنوعہ اورغیر قانونی مواد پر مشتمل ہیں۔

روسی حکام نے واضح طور پر مؤقف اپنایا ہے کہ اگر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر یہی سلسلہ برقرار رہا اور ممنوعہ مواد پر مشتمل پوسٹیں نہ ہٹائی گئیں تو مکمل طور پر پابندی بھی عائد کی جا سکتی ہے۔

صارفین کے پرزور مطالبے کے بعد ٹوئٹر پر انتہائی اہم فیچر شامل کرنے کا فیصلہ

خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس کے صدارتی محل کریملن نے اس حوالے سے جاری کردہ اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ روس سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر پابندیوں کا اطلاق نہیں چاہتا ہے لیکن سوشل میڈیا سے متعلق کمپنیوں کو بھی روسی قوانین کا احترام کرنا چاہیے۔


متعلقہ خبریں