یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

میرے پاس سائفر آتا تو اس کا جواب اُسی سطح پر دیتا، یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات میں کامیابی پر پیپلز پارٹی رہنما اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی رہنما یوسف رضا گیلانی کا نوٹیفکیشن روکنے کی پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کر دی۔ الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 22 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی اور علی حیدر گیلانی کو طلب کر لیا۔

الیکشن کمیشن میں درخواست گزار عالیہ حمزہ کے وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ ٹربیونل میں کئی کئی سال کیسز چلتے ہیں لیکن فیصلہ نہیں ہوتا۔ مریم نواز اور امیدوار کے بیٹے کا اعترافی بیان قوم نے سنا ہے۔

اس سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی کے خلاف ہم اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کریں گے۔ آج عمران خان کے موقف کی جیت ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ہم آئینی اداروں کے فیصلوں کا احترام کرتے ہیں اور ہم قانونی چارہ جوئی کے لیے ہر فورم پر جائیں گے۔ جو شخص ووٹ چوری کر کے ایوان آئے وہ ایوان کو آلودہ کر دے گا۔


متعلقہ خبریں