کرکٹ کلبز کی رجسٹریشن شروع

پی سی بی (PCB)

پاکستان کرکٹ بورڈ میں جاری مختلف منصوبے روک دیئے گئے


پاکستان کرکٹ برڈ (پی سی بی) نے کرکٹ کلبز کی رجسٹریشن کا عمل شروع کر دیا ہے۔ 

پی سی بی کا کہنا ہے کہ تمام کلبز 24 مارچ تک آن لائن رجسٹریشن کرواسکتے ہیں، فی کلب رجسٹریشن فیس 5 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ رجسٹریشن کی رقم نجی بینک کی کسی بھی برانچ میں جمع کروائی جا سکتی ہے۔

پی سی بی کا کہنا تھا کہ صرف کلبز کے صدور ہی رجسٹریشن کےلیے درخواستیں دے سکتے ہیں۔ کلبز کی رجسٹریشن کا یہ عمل پی سی بی کمیٹی کی جانب سے ا سکروٹنی کے بعد مکمل ہوگا۔

دوسری جانب گزشتہ روز نیشنل ہائی پرفارمنس میں جاری قومی کرکٹرز کا تربیتی کیمپ ختم کر دیا گیا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ملازم کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد تربیتی کیمپ روک دیا گیا تھا جس کے بعد پی سی بی نے تربیتی کیمپ میں شامل تمام کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ کروالیے۔

پی سی بی ہیڈکواٹرز لاہور کے تمام ملازمین کے کورونا ٹیسٹ کل لیے جائیں گے اور ٹیسٹ منفی آنے کی صورت میں ملازمین 11 مارچ سے دفاتر آسکیں گے۔

قبل ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا ہیڈکوارٹر ملازم میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد 3 روز کے لیے جزوی طور پر بند کر دیا گیا اور پی سی بی کے ملازمین کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کہاں کھیلے جائیں گے، فیصلہ ہو گیا 

پی سی بی کے فنانس اور میڈیا ڈیپارٹمنٹ سمیت دیگر ضروری عملے کو دفتر آنے کی ہدایت کی گئی۔


متعلقہ خبریں