وفاقی وزیرشبلی فراز نے کہا ہے کہ صادق سنجرانی کی جیت کے لئے ہر سیاسی، جمہوری اور قانونی حربہ استعمال کریں گے۔
انہوں نے ٹویٹ کیا کہ اپوزیشن خریدو فروخت سمیت تمام غیر قانونی اور غیر اخلاقی ہتھکنڈے استعمال کر کے جمہوریت کو نقصان پہنچا رہی ہے۔ عمران خان نے غیر قانونی اور غیر جمہوری ہتھکنڈوں کے خلاف اعلان جنگ کیا ہوا ہے۔
صادق سنجرانی کی جیت کے لئے ہر سیاسی، جمہوری اور قانونی حربہ استعمال کریں گے۔اپوزیشن خریدو فروخت سمیت تمام غیر قانونی اور غیر اخلاقی ہتھکنڈے استعمال کر کے جمہوریت کو نقصان پہنچا رہی ہے۔ عمران خان نے غیر قانونی اور غیر جمہوری ہتھکنڈوں کے خلاف اعلان جنگ کیا ہوا ہے۔
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) March 10, 2021
گزشتہ رات نجی ٹی وی کےلائیوپروگرام میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن خریدوفروخت سمیت تمام غیراخلاقی ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈپٹی اور چیئرمین سینیٹ کیلئے12مارچ کو میدان سجے گا
شبلی فراز نے کہا اپوزیشن ہمیشہ قانون کی خلاف ورزی اور پیسے کا استعمال کرتی ہے، اس دفعہ ہم تیار ہیں، کم وقت میں جو بھی ضرری ہوگا کریں گے۔
وفاقی وزیرنے کہا یہ نہیں ہوسکتا کہ ہم ہاتھ پیچھے باندھ لیں اور فریق جو بھی طریقہ چاہے استعمال کرے ، ایسا نہیں ہوسکتا کہ فٹبال میں فریق کو ہاتھ سے بال روکنے کی اجازت ہو اور ہم صرف پاؤں سے کھیل سکتے ہیں۔