جاپان کا اولمپکس بغیر غیر ملکی تماشائیوں کے کرانے کا فیصلہ


کورونا وائرس کے خطرے کی وجہ سے جاپان نے غیر ملکی تماشائیوں کے بغیر اولمپکس کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

رواں سال جولائی میں جاپان میں ہونے والے سمر اولمپکس اور پیرالمپکس کو غیر ملکی تماشائیوں کے بغیر کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جاپانی حکومت کا کہنا ہے کہ عوام کو کئی ممالک میں کوویڈ-19 کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کے سبب غیر ملکی تماشائیوں کی آمد پر تحفظات ہیں۔

ٹوکیو اولمپکس موسم گرما میں منعقد ہوں گے، آئی او سی

توقع ہے کہ ماہ کے آخر تک بیرون ملک مقیم شائقین کے بارے میں باضابطہ فیصلہ کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ اولمپکس کا انعقاد 23 جولائی سے 8 اگست تک ہوگا ، جس کے فوری بعد پیرالمپکس کا آغاز 24 اگست سے 5 ستمبر تک ہو گا۔

ٹوکیو اولمپکس اب نہ ہوئے تو کبھی نہ ہو سکیں گے، سربراہ ٹوکیو اولمپکس

دوسری جانب جاپانی تماشائیوں کی تعداد کے بارے میں فیصلہ اپریل کے آخر تک ہو گا۔


متعلقہ خبریں