بھارت: رخصتی کے وقت زیادہ رونے سے دلہن ہلاک

شرائط پوری نہ کرنے پر دولہا اور باراتی یرغمال، دلہن والوں نے تشدد بھی کیا

نئی دہلی: بھارت میں رخصتی کے وقت مسلسل رونے سے دلہن دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہو گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اوڈیشا کے علاقے سونپور میں شادی کی تقریب دلہن کی اچانک ہلاکت کی وجہ سے غم میں تبدیل ہو گئی۔ رخصتی کے وقت دلہن زیادہ رونے کی وجہ سے دم توڑ گئی۔

جلندا گاؤں سے تعلق رکھنے والی روزی ساہو کی شادی ضلع بالاگیر میں تیتل گاؤں کے بسیکیسان نامی شخص سے ہوئی تھی۔ شادی کی رسومات کے بعد جب روزی ساہو کے گھر والے انہیں سسرال کے لیے رخصت کر رہے تھے تو دلہن روتے ہوئے بے ہوش کر گرپڑی اور جب دلہن کو اسپتال منتقل کیا گیا تو ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔

اہلخانہ کا کہنا تھا کہ دلہن روزی کے والد کا چند ماہ قبل ہی انتقال ہوا تھا اور وہ اپنے والد کی موت کی وجہ سے صدمے میں تھی۔ شادی کے تمام انتظامات دلہن کے ماموں نے کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی پولیس بھی پارری گرل کی فین ہو گئی

پولیس کا کہنا تھا کہ دلہن کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دیا گیا ہے اور رپورٹ آنے کے بعد ہی معاملے کے تفتیش کو آگے بڑھایا جائے گا۔

دوسری جانب ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ دلہن کی موت حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ہوئی ہے۔ زیادہ رونے کی وجہ سے دلہن کی ہچکی بندھ گئی تھی جس کی وجہ سے اسے دل کا دورہ پڑا کیونکہ کبھی کبھی ہچکی کا اثر دل پر بھی پڑتا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں