سرکاری مصروفیات ترک، وزیراعظم نے پارٹی اجلاس طلب کرلیا

اسٹیٹ بینک سے اچھی خبر آ گئی، وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے تمام تر سرکاری مصروفیات ترک کرکے سینئر پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر پارٹی رہنماؤں اور وزرا کو وزیراعظم ہاوس طلب کیا گیا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ وزیراعظم آج سہ پہر وزیراعظم ہاوس میں عبدالحفیظ شیخ کی شکست کی وجوہات پر بریفنگ لیں گے۔

وزیراعظم اعتماد کا ووٹ لینے سے متعلق پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کریں گے اور اجلاس میں دیگر اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔

اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور پی ڈی ایم تحریک کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

خیال رہے کہ سینیٹ انتخابات میں اسلام آباد کی جنرل نشست پر پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی غیرمتوقع طور پر جیت گئے ہیں۔

پی ٹی آئی امیدوار حفیظ شیخ کو یوسف رضا گیلانی کے مقابلے میں کم ووٹ ملےجب کہ پی ٹی آئی کی خاتون امیدوار کو زیادہ ووٹ ملے۔

وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ میں اپ سیٹ کے بعد اعتماد کا ووٹ لینے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہا جس کو ان پر اعتماد نہیں سامنے آکر اظہار کرے۔

اعتماد کا ووٹ لینے کا مقصد پیسے کی سیاست کو بے نقاب کرنا ہے۔ فیصلہ کیا ہے کہ اسی ایوان سے اعتماد کا ووٹ حاصل کروں گا۔


متعلقہ خبریں