پی ایس ایل 6 : لاہور کے میچ کراچی میں کرانے پر غور


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے لاہور کے میچ کراچی میں کرانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے دوسرے مرحلے کے میچ 10 مارچ سے لاہور میں شیڈول ہونے ہیں۔

اس حوالے سے پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام میچ کراچی منتقلی کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، تجویز ضرور ہے۔

پی ایس ایل 6: اسلام آباد اور کوئٹہ کےدرمیان آج ہونے والا میچ ملتوی

دوسری جانب لاہور قلندرز نے پی ایس ایل میچز کراچی شفٹ کرنے کی مخالفت کر دی ہے۔

پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کیلئے کھیلنے کا خواہشمند ٹیکسی ڈرائیور

قلندرز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ لاہورکےمیچ کراچی شفٹ کرنےپرکبھی اتفاق نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کیسز کراچی میں آئے ہیں تو لاہور کے میچ کیسے منسوخ ہو سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں