سینیٹ انتخابات: پولنگ کے عمل پر اعتراض اٹھا دیا گیا


اسلام آباد: قومی اسمبلی میں ووٹنگ کے دوران پولنگ کے عمل پر اعتراض اٹھا دیا گیا۔

سینیٹ انتخابات میں قومی اسمبلی میں ووٹنگ کے دوران یوسف رضا گیلانی کے پولنگ ایجنٹ عبدالقادر پٹیل اور مسلم لیگ ن کے پولنگ ایجنٹ علی گوہر نے پولنگ کے عمل پر اعتراض اٹھایا۔

عبدالقادر پٹیل نے اعتراض شیخ راشد شفیق کے ووٹ ڈالنے کے موقع پر کیا۔ عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ لائٹ ٹھیک کرنے کے بہانے پولنگ افسر نے ووٹ چیک کیا اس لیے راشد شفیق کا ووٹ کینسل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پولنگ افسر کافی دیر سے ارکان کے ووٹ چیک کر رہے تھے۔

ریٹرننگ افسر ظفر اقبال نے کہا کہ پولنگ افسر صرف لائٹ چیک کرنے گئے تھے۔ ریٹرننگ افسر نے عملے کو ہدایت کی کہ تمام عملہ پولنگ بوتھ سے ہٹ جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ہم سینیٹ انتخابات جیت چکے ہیں، یوسف رضا گیلانی

اس موقع پر رکن قومی اسمبلی اور مسلم لیگ ن کے پولنگ ایجنٹ علی گوہر نے بھی اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ جہاں ووٹ ڈالا جا رہا ہے وہاں عملہ گڑ بڑھ کر رہا ہے اور مہر لگانے کی جگہ پر عملہ کو عین ووٹ پر مہر لگاتے ہوئے بھیجا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سینیٹ انتخابات: موبائل اور کیمرہ لے جانے کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد

انہوں نے کہا کہ لائٹ ٹھیک کرنے کے بہانے ووٹ کو چیک کیا جا رہا ہے اس لیے پولنگ کا عمل ہماری نظر میں مشکوک ہو گیا ہے تاہم ہم نے تنبیہ کر دی ہے کہ الیکشن کمیشن اس عمل کو روکے۔


متعلقہ خبریں