پی ایس ایل 6: ڈیل اسٹین کمنٹیٹر کے تبصرے پر برہم

پی ایس ایل 6: ڈیل اسٹین کمنٹیٹر کے تبصرے پر برہم

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 میں شامل جنوبی افریقہ کے کھلاڑی ڈیل اسٹین کمنٹیٹر کے تبصرے پر برہم ہو گئے۔

جنوبی افریقہ کے کھلاڑی ڈیل اسٹین کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کھیل رہے ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے میچ کے دوران کمنٹیٹر کے ذاتی نوعیت کے تبصرے پر ڈیل اسٹین برہم ہو گئے۔

ڈیل اسٹین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ کون سا کمنٹیٹر تھا جس نے کہا کہ میری زندگی بحرانی کیفیت کا شکار ہے ؟

ڈیل اسٹین نے اپنے ٹوئٹ میں کمنٹیٹر کا نام تو نہیں لیا لیکن انہوں نے اشارتاً بتا دیا کہ وہ کس کی بات کر رہے ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پشاور زلمی کے درمیان میچ کے دوران جب ٹی وی اسکرین پر ڈیل اسٹین کو دکھایا گیا تو کمنٹیٹر نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایسے بالوں سے بحرانی کیفیت کا احساس ہوتا ہے۔

ڈیل اسٹین نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ کنٹیٹر کا کام کرکٹ پر تبصرہ کرنا ہے اس لیے وہ وہی کیا کریں۔ اگر وہ اپنا وقت کسی کی ذاتی زندگی، وزن اور اسٹائل پر تبصرہ کریں گے تو ان کی نظر میں ایسے فرد کے لیے بطور انسان کوئی عزت نہیں۔

ڈیل اسٹین نے ٹوئٹر پر لکھا کہ پاکستان میں ایک بار پھر ہجوم کے سامنے کھیل کر انہیں اچھا لگا، بدقستمی سے گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میچ ہاری لیکن ٹیم بقیہ میچز میں کم بیک ضرور کرے گی۔


متعلقہ خبریں