پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی کرس گیل کے متعارف کردہ ’گگلی چیلنج‘ نے کھلاڑیوں کے بعد اداکاروں کو بھی اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے۔
کرس گیل کے گگلی چیلنج پر بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان نے بھی حصہ لیا ہے۔
The #googlychallenge just went up to the next level as Queen @TheMahiraKhan steps up!
Upload your videos with the hashtag #GooglyChallenge to show off your moves! #HBLPSL6 | #MatchDikhao | #PZvQG pic.twitter.com/NVPsa7p3kZ
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 26, 2021
پی ایس ایل کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر ماہرہ خان کی ’گگلی چیلنج‘ میں ڈانس کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔
قبل ازیں گگلی چیلنج پر اسلام آباد یونائیٹڈ کے پاکستانی کھلاڑی حسن علی نے ڈانس کیا تھا جس کی ویڈیو مداحوں کو بھا گئی تھی۔
? @RealHa55an bringing some masti to the HBL PSL 6 Googly Challenge!
Send us your videos with the hashtag: #GooglyChallenge #HBLPSL6 #MatchDikhao pic.twitter.com/mRFayXKfSC
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 23, 2021
پی ایس ایل کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی حسن علی کی ویڈیو شیئر کی گئی جس میں حسن علی کو گگلی چیلنج پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
اس سے قبل افغانستان سے تعلق رکھنے والے پی ایس ایل کی ٹیم لاہور قلندرز کے کھلاڑی راشد خان نے بھی گگلی چیلنج میں حصہ لیا تھا۔
After bowling a stunning googly to send the Universe Boss back to the pavillion @rashidkhan_19 brings the heat to the #GooglyChallenge! #HBLPSL6 | #MatchDikhao | #QGvLQ pic.twitter.com/qkUGQpA5b3
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 22, 2021
پاکستان سپر لیگ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے شائقین کو بھی گگلی چیلنج پر اپنی ویڈیو شیئر کرنے کی پیشکش کی گئی تھی۔