جمہوریت مضبوط ہونے کیلئے انتخاب کا شفاف ہونا ضروری ہے، شبلی فراز


اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ جمہوریت مضبوط ہونے کے لیے انتخابات کا شفاف ہونا ضروری ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ این اے 75 ڈسکہ میں پولنگ کے عمل پر اعتراض کیا گیا جبکہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ دھاندلی کی اور انتخابات کو مینج کیا۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے ٹھیک کہا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) دھاندلی نہیں کر سکتی لیکن مسلم لیگ ن سمجھتی ہے انتخاب جیتنا ان کا پیدائشی حق ہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے کہا انہوں نے الیکشن کمیشن میں ثبوت پیش کیے لیکن حزب اختلاف کے وکیل کے دلائل میں کوئی ثبوت نہیں تھے۔

انہوں نے کہا کہ ووٹ شو آف ہینڈ سے ہو تو اس میں کیا قباحت ہے ؟ یہ وہ لوگ ہیں جنھوں نے ہمیشہ پیسے کی سیاست کی۔ جمہوریت کو مضبوط کرنا ہے تو الیکشن شفاف ہونے چاہییں۔

یہ بھی پڑھیں: سیف اللہ ابڑو سینیٹ الیکشن کیلئے اہل قرار

وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ سمجھتے ہیں جو انتخابات یہ ہار جائیں اس میں دھاندلی ہوتی ہے جبکہ 2013 کے اور آج کے الیکشن کمیشن میں فرق ہے لیکن حزب اختلاف سمجھتی ہے وہ الیکشن جیتنے کا پیدائشی حق رکھتی ہے۔


متعلقہ خبریں