چٹاگانگ ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز کی بنگلہ دیش کیخلاف تاریخی فتح


ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو پہلے ٹیسٹ میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد تین وکٹوں سے شکست دے دی۔

چٹاگانگ کے میدان میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کی جانب سے دیا گیا 395  پہاڑ جیسا ہدف ڈیبیو کرنے والے بلے باز ماہر کی ڈبل سنچری کی بدولت حاصل کر لیا۔

بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ اور اپنی پہلی اننگز میں 430 رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے جومل ویرکین نے چار ، راخیم کورنوال نے دو جب کہ شینن گبریل، راؤچ اور بونر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

بنگلہ دیش کی جانب سے مہدی حسن نے 103، لٹن داس 38، شکیب الحسن 68 اور مشفیق الرحیم 38 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں محض 259 رنز بنا سکی اور اس طرح بنگلہ دیش کو ویسٹ انڈیز پر 171 رنز کی برتری حاصل ہو گئی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے کریگ بریتھ ویٹ 76، جیرمین بلیک ووڈ 68، اور کائل میرز 40 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے مہدی حسن چار وکٹیں لے کر نمایاں رہے۔

دوسری اننگز میں بنگلہ دیش نے 223 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈیکلئر کر دی اور ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 395 رنز کا ہدف دے دیا۔

 


متعلقہ خبریں