مقبوضہ کشمیر: پاکستان کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، دفتر خارجہ

فائل فوٹو


اسلام آباد: مقبوضہ کشمیر کے تنازع پر پاکستان کے اصولی مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

کشمیریوں کو پاکستان کے ساتھ یا آزاد رہنے کے فیصلے کا حق دیا جائے گا، وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق یہ بات دفتر خارجہ کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق  وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر تنازع کے حل کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں ںے کہا کہ رائے شماری کا وعدہ اقوام متحدہ کی قراردادوں میں شامل ہے۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے تنازع پر پاکستان کے اصولی مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مؤقف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے عین مطابق ہے۔

آرمی چیف کا کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو سلام

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لیے دیرینہ مؤقف کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق سلامتی کونسل کی قراردادوں کا ذکر کیا۔


متعلقہ خبریں