رحمان ملک نے ایک مرتبہ پھر سورہ اخلاص غلط پڑھ دی

نواز شریف فروری سے پہلے نہیں آئیں گے، لوگ پرانی تنخواہ پر کام کریں گے: رحمان ملک

سینیٹ اجلاس کے دوران سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے ایک مرتبہ پھر سورہ اخلاص غلط پڑھ دی۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت آج ہونے والے سینیٹ اجلاس میں جمعیت علمائے اسلام ف کے سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے عربی زبان سے متعلق بل پر اعتراض کرنے پر رحمان ملک کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

انہوں نے کہا کہ رحمان ملک، اعتزاز احسن کو سورة اخلاص نہیں آتی،  یہ لوگ عربی کی مخالفت کرتے ہیں ان کو خود عربی پڑھنا نہیں آتی۔

تعلیمی اداروں میں عربی زبان کی لازمی تعلیم کا بل منظور

رحمان ملک نے غفور حیدری کی تقریر کے دوران بولنے کی کوشش کی جس انہوں نے کہا کہ آپ بیٹھ جائیں ابھی بھی آپ کو کہوں تو قل ہو واللہ نہیں پڑھ سکیں گے، پہلے اپنی عربی تو صحیح کر لیں پھر اس کی مخالفت کریں۔

انہوں نے وفاقی وزیر برائے ہوابازی کو بھی تنقید کا نشانہ بتاتے ہوئے کہا کہ غلام سرور خان کو سورة الناس بھی نہیں آتی۔

اس موقع پر رحمان ملک نے سورة اخلاص سنانے کی کوشش تاہم انہوں نےایک مرتبہ پھر سورہ غلط پڑھ ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ ارکان کی نشاندہی پر میں اپنی سابقہ غلطی بتا رہا ہوں، ہو سکتا ہے میری زبان پھسل گئی ہو۔


متعلقہ خبریں