اسٹیو جابس کا تیار کردہ نایاب کمپیوٹر فروخت کیلئے پیش


ایپل کے بانی اسٹیو جابس کا تیار کردہ نایاب کمپیوٹر 15 لاکھ ڈالر میں فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایپل ون کمپیوٹر جسے اسٹیو جابس اور کمپنی کے شریک بانی اسٹیو وزنیک نے 45 سال قبل بنایا تھا ۔ ای کامرس کی مقوبل ویب سائٹ ای بے پر فروخت کے لیے دستیاب ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ کا گوگل اور ایپل سمیت امریکی کمپنیوں کو چینی اپیس ہٹانے کا حکم

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ ان چھ اصل حالت میں بچ جانے والے لکڑی کے کیس میں موجود کمپیوٹرز میں سے ایک ہے جن میں سے اب زیادہ تر میوزیم میں موجود ہیں۔

مشکل وقت میں ایپل کے سربراہ کا ٹیسلا کے مالک سے ملنے سے انکار

انہوں نے بتایا کہ یہ نایاب کمپیوٹر قابل استعمال اور بالکل درست حالت میں ہے۔

میکنٹوش 128K یا آئی میک میک 3 زیادہ مشہور ایپل کمپیوٹرز ہیں مگر یہ وہ ماڈل ہے جس سے ایپل کے کمپیوٹرز بنانے کی بنیاد پڑی۔


متعلقہ خبریں