بلدیاتی اداروں میں بے جی پی کو شکست: کانگریس نے میدان مار لیا


جے پور: بھارت میں برسر اقتدار انتہا پسند جنونی ہندوؤں کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی سے راجستھان کے متعدد بلدیاتی اداروں کو کانگریس نے چھین لیا ہے۔ اس کامیابی پر بھارت کی سابق حکمراں جماعت کانگریس میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

بھارت منتقل ہونے والے 100سے زائد پاکستانی ہندوؤں کی وطن واپسی

ہم نیوز نے بھارتی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا ہے کہ ریاست کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج الیکشن کمیشن نے جاری کردیے ہیں جس کے تحت راجستھان ریاست کے 20 اضلاع  کے 90 بلدیاتی اداروں میں کانگریس نے کامیابی حاصل کرلی ہے۔

بھارت کے ریاستی الیکشن کمیشن کے مطابق 3035 وارڈوں میں سے 3034 وارڈوں کے انتخابی نتائج کے تحت  کانگریس نے سب سے زیادہ 1197 وارڈوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔

بھارت: مسلمان کو اس لطیفے کے الزام میں سزا جو سنایا ہی نہیں 

کانگریس کے بڑی مخالف جماعت بی جے پی کو صرف 1140 وارڈوں میں کامیابی ملی ہے۔ آزاد امیدواروں نے 634 وارڈوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بلدیاتی انتخابی نتائج کے تحت 52 سے زائد اداروں میں کانگریس کامیاب ہے البتہ کچھ ایسے بلدیاتی ادارے بھی ہیں جہاں پر کانگریس کو آزاد امیدواروں کی حمایت درکار ہو گی۔

قواعد و ضوابط کے مطابق  وارڈ ممبران کے انتخابی نتائج کے بعد اب یکم فروری کو صدر کے انتخاب کے لیے نوٹی فکیشن جاری کیا جائے گا جس کے بعد 7 فروری کو انتخابات ہوں گے۔

ای یو ڈس انفو لیب کے بھارت سےمتعلق انکشافات پر یورپین پارلیمنٹ کا نوٹس

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق انتخابی نتائج اسی روز جاری کیے جائیں گے جب کہ نائب صدر کا انتخاب 8 فروری کو ہو گا۔


متعلقہ خبریں