نجی یونیورسٹی کے باہر ہنگامہ آرائی کیس: طلبا کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم


لاہور کی مقامی عدالت نے نجی یونیورسٹی کے باہر ہنگامہ آراٸی کیس میں گرفتار 37 طلبا کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔

نجی یونیورسٹی کے باہر ہنگامہ آرائی سے متعلق کیس میں گرفتار طلبا کو سخت سیکیورٹی میں ماڈل ٹاؤن کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ قمر زمان کے روبرو پیش کیا گیا۔

عدالت نے تفتیشی افسر کی جانب سے چار طلبہ کے ملوث نہ ہونے کی رپورٹ پر مقدمے سے خارج کرنے کا حکم دے دیا۔

پولیس نے تفتیشی رپورٹ جمع کرواتے ہوئے موقف اختیار کہ طلبہ کا مزید ریمانڈ درکار نہیں، انھیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا جاٸے۔

گرفتار طلبا کی جانب سے وکلا نے ضمانت کی درخواستیں داٸر کیں۔۔جن پر عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوٸے پولیس سے دو فروری کو جواب طلب کر لیا ۔

بعد ازاں عدالت نے تمام طلبا کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا

سماعت کے بعد طلباء کو جیل لے جاتے ہوئے ایک طالبعلم بے ہوش ہو گیا ، جسے فوری طبی امداد دی گئی۔


متعلقہ خبریں