ورثا کو جائیداد کی منتقلی 15روز میں ہوگی



اسلام آباد: حکومت پاکستان نے وفات پا جانے والے فرد کی جائیداد ورثا کو منتقل کرنے کیلئے نظام آسان اور تیز ترین سسٹم بنا لیا ہے جس کا افتتاح کل ہوجائے گا۔

نیا نظام آنے سے جائیداد سالوں کے بجائے 15 روز میں منتقل ہوسکے گی۔

حکومت نے وفات پانے والے افراد کی جائیداد کی ورثا کو سالوں کی بجائے 15 روز میں منتقلی کا آسان ترین نظام وضع کر دیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ عام آدمی کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے بلوں کے مسودں قانون تیار کیا گیا ہے۔ جس کا اولین مقصد عوام دوست قانون سازی کے ذریعے انہیں انصاف کی بروقت فراہمی یقینی بنانا تھا۔

وفاقی وزیر کو قانون کا مسودہ تیار کرنے کے لئے 100 روز کی مہلت دی گئی تھی لیکن آئینی مسودے کو 75 دنوں کے اندر اندر مکمل کر دیا گیا ہے۔

قانون سازی کا سب سے اہم پہلو ”لیٹرز آف ایڈمنسٹریشن اینڈ سکسیشن سرٹیفکیٹس ایکٹ 2020 تھا۔ جسے پارلیمان کی منطوری کے بعد فروری 2020ءمیں نافذ کر دیا گیا۔

اس ایکٹ میں وفات پا جانے والے شہری کی منقولہ و غیرمنقولہ جائیداد کی قانونی ورثا کو منتقلی جیسے پیچیدہ مسئلے کو آسان بنانا اہم مسئلہ تھا۔

متوفی کے قانونی ورثا کی طرف سے دی گئی درخواست کے بعد انہیں 15 روز کے اندر اندر جانشینی سرٹیفکیٹ جاری کر دیا جائے گا۔

قانون میں نادرا کے اشتراک سے ”سہولت یونٹ“ قائم کرنے کا طریقہ کار وضع کیا گیا ہے۔ نادرا ملکی تاریخ میں پہلی بار بائیومیٹرک تصدیق کے ذریعے ”سکسیشن سرٹیفکیٹس “ اور ”لیٹرز آف ایڈمنسٹریشن “کا اجراء کرے گا۔


متعلقہ خبریں