سعودی عرب: تمام ائیرلائنز کو فضائی آپریشن کی اجازت


 

ریاض: سعودی عرب کی حکومت نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے تمام ایئرلائنز کو فضائی آپریشن کی اجازت دے دی۔

عرب میڈیا کے مطابق جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن (گاکا) نے ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔

گاگا کی ٹریول ایڈوائزری کے نوٹیفکیشن کے مطابق سعودی عرب کے تمام ایئرپورٹس غیرملکی ایئرلائنز کے لیے کھول دیئے گئے ہیں۔

سعودی عرب اور قطر کے درمیان 3 سال بعد فضائی رابطے بحال 

نوٹیفکیشن کے مطابق سعودی شہری دنیا کے کسی بھی ملک کا سفر کر سکتے ہیں۔

یہ سہولت 31 مارچ 2021 تک برقرار رہے گی، سعودی شہری 31 مارچ تک وطن واپس آ سکتے ہیں جب کہ تمام ایئرلائنز کل صبح 6 بجے سے آمدورفت کے سلسلے کا آغاز کر سکتی ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سے سعودی عرب اور قطر کے درمیان تین سال بھی فضائی رابطے بحال ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب اور قطر کا تنازع ختم،3 سال بعد سرحدیں کھولنے کا فیصلہ

سعودی عرب نے اعلان کیا تھا کہ وہ پڑوسی ملک قطر کے لیے بندش کی شکار اپنی فضائی سروس دوبارہ بحال کر رہا ہے۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دوحا کے لیے ان کی پہلی پرواز جدہ و قطر سے کل روانہ ہوئی۔ 

قطرائیرویز نے بھی  پروازیں بحال کرنا کا اعلان کیا ہے۔ دونوں ممالک نے تعلقات کشیدہ ہونے پر پروازیں منسوخ کی تھیں۔

جون 2017 میں قطر پر دہشت گردوں کی حمایت کرنے کا الزام لگاتے ہوئے سعودی عرب، مصر، بحرین اور متحدہ عرب امارات نے زمینی، سمندری اور فضائی پابندی لگاتے ہوئے  تعلقات منقطع کرلیے تھے۔


متعلقہ خبریں