قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، امن وامان اور سرحدی صورت حال پر غور


اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں امن وامان اورملکی سرحدی صورت حال پرغور کیا گیا۔

اجلاس میں  وزیر داخلہ، وزیر دفاع، مشیر قومی سلامتی، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، تینوں مسلح افواج  کے سربراہان اور ڈی جی آئی ایس آئی نے شرکت کی۔

اجلاس میں پاکستان اور افغانستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات  سمیت ہمسایہ  ممالک کے ساتھ  تعلقات زیر غور آئے۔

کمیٹی کو فاٹا میں قیام امن کے بعد کی صورت حال اور بارڈر سیکیورٹی منیجمنٹ سے آگاہ کیا گیا ۔

اجلاس میں پشتون تحفظ موومنٹ کے ایجنڈے اور سرگرمیوں کے علاوہ لائن آف کنٹرول (ایل اوسی) پربھارتی اشتعال انگیزی کاجائزہ بھی لیا گیا۔


متعلقہ خبریں