پاکستان: عدن ایئرپورٹ پر ہونیوالے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستان نے عدن ایئر پورٹ پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ یہ بات دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہی ہے۔

یمن: عدن ہوائی اڈے پر راکٹوں سے حملہ، 27 جاں بحق 40 زخمی

ہم نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ حملے میں نئی تشکیل شدہ حکومت کی کابینہ کے اراکین کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان نے قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

بھارت فالس فلیگ آپریشن جیسے اقدامات کر سکتا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

ہم نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ہم زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں۔

پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ عدن ایئر پورٹ پر کیا جانے والا حملہ سعودی عرب کی یمن میں امن کی حالیہ کوششوں کو نقصان پہنچانے کے لیے کیا گیا ہے۔

اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق کوئی تجویز زیر غور نہیں، ترجمان دفتر خارجہ

یمن میں عدن ایئرپورٹ کو راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے جس کے نتیجے میں 27 افراد جاں بحق اور کم ازکم 40 زخمی ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں