وزیر تعلیم پنجاب نے اسکولوں کو مزید کچھ عرصہ بند رکھنے کا عندیہ دیدیا

کورونا صورتحال دیکھ کر اسکولز کھونے کا فیصلہ کریں گے، وزیر تعلیم پنجاب

لاہور: پنجاب میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے پیش نظر وزیر تعلیم پنجاب مرادراس نے اسکولوں کو مزید کچھ عرصہ بند رکھنے کا عندیہ دے دیا

آن لائن ریٹائرمنٹ ماڈیول سسٹم کی افتتاحی تقریب سے خطاب  کرتے ہوئے وزیر تعلیم پنجاب مرادراس کا کہنا تھا کہ کورونا کی صورتحال تشویشناک ہونے کی وجہ سے اسکولوں کو بند کرسکتے ہیں۔

وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کا کہنا ہے کہ میں اسکولز بند تو نہیں کرنا چاہتا لیکن صورتحال ایسی ہے۔ اسکولز کی بندش کے ساتھ ساتھ پارکس بھی بند کرنا ہوں گے۔

وزیر تعلیم پنجاب نے 2020 میں اپنی کارکردگی کو بہترین قرار دیا تاہم اسکولوں کی خطرناک بلڈنگ،لاہور میں 100 نئے اسکولوں کے پراجیکٹ اور ماڈلز اسکولز کا منصوبہ مکمل نہ ہونے کی ذمہ داری کورونا پر ڈال دی۔

مزید پڑھیں: تعلیمی ادارے بند کرنے کے حق میں نہیں ہیں، سعید غنی

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے تعمیرات کا کام رکا، ہم نے اور بھی بہت کام کرنا تھے لیکن کورونا کی وجہ سے نہیں کیے جاسکے۔

تقریب سے خطاب میں وزیر تعلیم پناجب نے مزید کہا کہ آن لائن ریٹائرمنٹ سسٹم کی اس ایپ سے اساتذہ کی ریٹائرمنٹ کا عمل مزید آسان ہوگا۔


متعلقہ خبریں