نوجوان پر تشدد میں ملوث 2 ایس ایچ اوز سمیت 4 اہلکار برطرف

کراچی: مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک، تین زخمی حالت میں گرفتار

فائل فوٹو


پشاور: خیبر پختونخوا پولیس نے نوجوان عامر تہکالے پر تشدد کرنے والے 2ایس ایچ اوز سمیت 4 اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کردیا۔

ایس ایس پی آپر یشنز پشاور آفس کی جانب سے جارہ اعلامیے کے مطابق محکمہ پولیس نے تشدد میں ملوث 2 ایس ایچ اوز سمیت4 اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کردیا ہے۔

جاری اعلامیے کے مطابق جون میں شہری کو برہنہ کر کے تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ شہری پر تشدد میں دو ایس ایچ اوز سمیت 2 پولیس اہلکار ملوث پائےگئے تھے۔ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کی روشنی میں محکمانہ انکوائری میں جرم ثابت ہوا۔

مزید پڑھیں: پولیس تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیراعلیٰ پنجاب

خیال رہے کہ روان سال ستمبر میں پشاور ہائی کورٹ نے نوجوان پر تشدد کیس میں ملوث پولیس کے دو ایس ایچ اوز کی درخواست ضمانت خارج کردی تھی.

پشاور ہائی کورٹ میں نوجوان عامرے تہکال پر پولیس تشدد کیس کی سماعت  کے بعد دونوں ایس ایچ اوز عمران اور شہر ہار کی درخواست ضمانت خارج کردی تھی۔

خیال رہے کہ رضی اللہ عرف عامر تہکالے کو پولیس نے برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ دونوں ایس ایچ اوز کو تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر آنے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں