اسلام آباد: پراپرٹی ٹیکس میں 200 فیصد اضافہ کالعدم قرار



اسلام آباد: اسلام آباد کے شہریوں کے لیے اچھی خبر آ گئی۔ عدالت نے پراپرٹی ٹیکس میں دو سو فیصد اضافہ کالعدم قرار دے دیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کو حکم دیا ہے کہ پرانے ریٹس پر ٹیکس وصول کیا جائے۔

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی چھت ایک بار پھر ٹپکنے لگی

عدالت نے قرار دیا کہ ٹیکس وصولی سی ڈی اے نہیں میٹروپولیٹن کارپوریشن کے اختیار میں ہے۔

عدالت نے پراپرٹی ٹیکس سے وصول شدہ رقم کے آڈٹ اور سی ڈی اے کو مکمل رقم لوکل گورنمنٹ فنڈ میں منتقل کرنے کا حکم بھی دیا۔

اسلام آباد میں شہریوں سے 300 فیصد پراپرٹی ٹیکس وصول کرنے سے روک دیا گیا

یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت  میں میٹرو پولٹن کارپوریشن کو شہریوں سے 300 فیصد پراپرٹی ٹیکس وصول کرنے سے روک دیا تھا۔

عدالت عالیہ نے اس سلسلے میں اسلام آباد میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی طرف سے نکالا گیا نوٹی فکیشن  بھی معطل قرار دیا تھا۔

کراچی میں جائیداد کی قیمتوں میں 66 فیصد تک اضافہ

جماعت اسلامی کے نائب امیر میاں اسلم کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل بنچ نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کو شہریوں سے اضافی ٹیکس کی وصولی سے روکنے حکمنامہ جاری کیا تھا ۔


متعلقہ خبریں