پاکستان نے برطانیہ سے آنے والی تمام پروازوں پر پابندی عائد کر دی

برطانوی وزیر اعظم نے تمام ٹریول کوریڈورز بند کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد: پاکستان نے کورونا وائرس کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد برطانیہ سے آنے والی تمام پروازوں پر پابندی عائد کر دی۔

اس ضمن میں جاری نوٹی فکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق کل رات 12 بجے سے 29 دسمبر تک ہو گا جب کہ ٹرانزٹ پروازوں سے آنے والوں پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق برطانیہ سے 7 روز میں پاکستان پہنچنے والے مسافروں سے رابطہ کا فیصلہ کیا گیا ہے جن کے کورونا ٹیسٹ ہوں گے۔

اس سے قبل فرانس، جرمنی، آئرلینڈ، اٹلی، آسٹریا، بیلجیم، نیدرلینڈز، کینیڈا، ہانگ کانگ، بھارت، ایران اور اسرائیل نے بھی برطانیہ سے آنے والی تمام پروازوں پر سفری پابندی لگا دی ہے۔

خیال رہے کہ عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی نئی قسم نے برطانیہ کے علاوہ دیگر پانچ ممالک کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

کورونا وائرس: دنیا بھر میں 17 لاکھ سے زائد اموات

ہم نیوز نے برطانیہ کے مؤقر اخبار میٹرو نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ کورونا وبا کی نئی قسم کی شناخت برطانیہ کے علاوہ اٹلی، ڈنمارک، نیدرلینڈ، آسٹریلیا اور بلجیئم میں بھی کی گئی ہے۔

برطانیہ میں کورونا کی نئی قسم کی شناخت کے بعد سے پوری دنیا میں یہ سوال پوری شدت سے پوچھا جارہا ہے کہ کیا ایجاد کردہ کورونا ویکسین نئی قسم کے وائرس کے خلاف بھی مؤثر ثابت ہو گی؟

عالمی  ادارہ صحت کا یورپ میں نئے کورونا وائرس کے خطرات سے بچنے پر زور

برطانوی اخبار نے ابھی تک اس ضمن میں مزید تفصیلات نہیں بتائی ہیں۔


متعلقہ خبریں