کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں تعلیمی ادارے بند ہونے پر آن لائن کلاسز چل رہی ہیں۔ آن لائن کلاسز کی وجہ سے انٹرنیٹ اور موبائل فونز طلبہ کی ضرورت بن چکے ہیں۔
لاک ڈاؤن کے دوران موبائل فونز اور لیپ ٹاپ انٹرنیٹ کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے جو والدین کے لئے تشویش کا باعث بن رہا ہے۔
دکانداروں کا کہنا ہے کہ آن لائن کلاسسز کے سبب موبائل فونز اور لیپ ٹاپس کی مانگ بھی بڑھ گئی ہے کیوں کہ طلبہ نے گیجیٹس کا استعمال شروع کردیا ہے۔
گیجیٹس کے بڑھتے ہوئے استعمال سے والدین کو تشویش لاحق ہوگئی ہے۔ بچے پہلے سے زیادہ وقت انٹرنیٹ پر گزارتے ہیں۔
ماہر نفسیات ڈاکٹر شائستہ نورین نے ہم نیوز کیساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ موبائل فونز اور انٹرنیٹ کا بے دریغ استعمال بچوں کیلئے نقصان دہ ہے۔
والدین کا کہنا ہے کہ بچے زیادہ وقت انٹرنیٹ پر گزارتے ہیں اور کھیل کود جیسی دیگر سرگرمیوں میں ان کی دلچسپی کم ہو گئی ہے۔