پاکستان ٹی20 سیریز ہار گیا



پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ٹی20 سیریز میں شکست ہوگئی ہے۔

حریف ٹیم نے دوسرے میچ میں پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دی۔ قومی ٹیم نے جیت کیلئے164 رنز کا ہدف دیا تھا۔ نیوزی لینڈ نے مقررہ ہدف1 وکٹ کے نقصان پر19.1 اوور میں پورا کیا۔

کیوی اوپنرٹم سیفرٹ نے برق رفتارنصف سنچری بنائی، وہ تریسٹھ گیندوں پر تین چھکوں کی مدد سے چوراسی رنزبن اکرناٹ آؤٹ رہے۔

کپتان کین ولیمسن نے37 گیندوں پراپنی ففٹی مکمل کی۔ انہوں نےمجموعی طورپرستاون رنزبنائے۔ پاکستان کی طرف سےفہیم اشرف نےواحد وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کی طرف سے صرف محمد حفیظ متاثرکن کارکردگی دکھا سکے جنہوں نے ناقابل شکست99 رنزبنائے۔

قومی ٹیم کی جانب سے محمد حفیظ نے شاندار اننگز کھیلی اور99 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔20ویں اوور کی آخری گیند پر انہوں نےچھکا لگا کر ٹیم کا اسکور163 تک پہنچایا۔

محمد حفیظ نے 57گیندوں پر 5چھکوں کی مدد سے 99رنز بنائے۔ اوپنر محمد رضوان 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے
کپتان شاداب خان4، حیدر علی 8اورخوشدل شاہ نے14رنز بنائے۔ عبداللہ شفیق بغیرکوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

میزبان نیوزی لینڈ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی۔

پاکستانی ٹیم نے دورہ نیوزی لینڈ میں ناقص ترین آغاز کیا ہے۔ ابتدئی میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ غلط ثابت ہوا اوربیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔

پہلا ٹی20: پاکستان کو5 وکٹوں سے شکست

پہلے میچ میں پاکستانی بیٹنگ ناکام ہوئی اور ٹیم نو وکٹوں پر ایک سو تریپن رنز بنا سکی تھی۔ نیوزی لینڈ نے ہدف انیسویں اوور میں حاصل کر لیا تھا۔

عبداللہ شفیق اور محمد حفیظ بغیر کوئی اسکور بنائے پویلین لوٹے۔ محمد رضوان نے17 رنز اسکور کرنے کے بعد کیچ تھمایا۔

حیدرعلی بھی تین رنز پر ہمت ہار گئے، خوش دل شاہ سولہ رنز بنا سکے اور20 کے مجموعی اسکور پر چار پاکستانی پلیئر پویلین لوٹ گئے۔

شاداب خان42، عماد وسیم19، فہیم اشرف31، وہاب ریاض9، شاہین آفرید10 اور حارث راؤف صفر رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی20 سیریز کا تیسرا اور آخری میچ منگل کونیپئیرمیں کھیلا جائے گا۔


متعلقہ خبریں