جیل میں قید ایران کی ’انجلینا جولی‘ ضمانت پر رہا


ایران کی ‘زومبی انجلینا جولی’  کو دس سال قید کی سزا سنائے جانے کے کچھ ہی دن بعد ہی جیل سے ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔

ایران کی انجیلینا جولی کو 10 سال قید کی سزا

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق سحر تبر نامی خاتون پر تشدد کو بھڑکانے، نامناسب ذرائع سے آمدنی حاصل کرنے کے الزامات عائد کر کے اکتوبر 2019 میں حراست میں لیا گیا تھا۔

بعد ازاں رواں ماہ 12 دسمبر کو ایران کی ایک عدالت نے ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی کی ہم شکل خاتون کو دس سال کی قید کی سزا سنائی تھی۔

سزا سنائے جانے کے بعد ایران کی انجیلینا جولی نے بتایا تھا کہ مجھ پر چار الزامات عائد کیے گئے تھے۔ ان میں سے دو الزامات میں میں‌ بری ہو چکی ہوں۔ باقی دو الزامات میں مجھے عدالت سے معافی کی امید ہے۔

انجلینا جولی اور بریڈ پٹ ایک بار پھر قریب آنے لگے

خیال رہے کہ گزشتہ سالوں میں چہرے کی پلاسٹک سرجری کرا کر انسٹا گرام پر مشہور ہوئی تھیں۔

انجلینا کی محبت میں سرشار 19 سالہ سحر تابر نے انہی کا ہمشکل بننے کیلئے 50 سرجریاں کروائیں، جنہیں زومبی انجلینا جولی کا نام دیا گیا تھا۔

بعد میں انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ واقعی جولی کی طرح نہیں۔ وہ فوٹو شاپ کے ذریعے اپنے تصاویر سے لوگوں کو دھوکہ دیتی رہی ہے۔ حقیقت میں اس نے کوئی پلاسٹک سرجری بھی نہیں کرائی تھی۔


متعلقہ خبریں