سعودی عرب میں کوروناویکسین لگانے کا آغاز

کورونا کے فعال کیسز میں سے 139 مریضوں کی حالت زیادہ خراب ہے

فائل فوٹو


برطانیہ کے بعد سعودی عرب میں بھی کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

سعودی وزارت صحت نے بتایا کہ ویکسین لگانے کا آغاز ایک سعودی خاتون اور مرد سے کیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ غیر ملکی اور سعودی شہری رجسٹریشن کے بعد ویکسین لگوا سکیں گے۔

سعودی عرب میں اس وقت3 لاکھ60ہزار335 افراد متاثر اور6ہزار80 ہلاک ہوچکے ہیں۔

فائزر کمپنی کی تیار کردہ ویکسین کی پہلی کھیپ گزشتہ روز سعودی عرب پہنچی تھی۔ سعودی وزیر صحت نے ملک میں مقیم تمام مقامی و غیر ملکی افراد کو ہدایت کی ہے کہ وہ ویکیسن کے لیے صحتی ایپ پر اپنی رجسٹریشن کرالیں۔

صحتی ایپ پرویکیسن کے لیےایک لاکھ 50 ہزار سے زائد افراد پہلے ہی اپنی رجسٹریشن کراچکے ہیں۔ رجسٹریشن کرانے والے افراد کو پہلے مرحلے میں کورونا ویکسین کے لیے بلایا جائے گا۔

تمام ملکی و غیر ملکی شہریوں کو کورونا ویکسین مفت فراہم کی جائے گی۔ ویکسین لگانے کا عمل تین مراحل میں مکمل کیا جائے گا۔

وزارت صحت کے مطابق چند شرائط کی تکمیل کے بعد کورونا ویکسین مفت فراہم کی جائے گی۔ عوام کو وہ ویکسین مفت فراہم کی جائے گی جو تجرباتی مراحل سے گزر چکی ہو، مجاز اداروں کی جانب سے جس کے استعمال کی منظوری مل چکی ہو، ویکسین کا سائیڈ افیکٹ نہ ہو اور وہ کورونا وائرس ختم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہو۔


متعلقہ خبریں