وزیراعظم کا سعودی شہزادہ سلطان بن سلمان سے رابطہ


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان اور سعودی شہزادہ سلطان بن سلمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

شہزادہ محمد بن سلمان کے بارے میں چند اہم باتیں

ٹیلی فونک رابطے میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان باہمی تعلقات کے فروغ پر اتفاق کیا ہے۔

قبل ازیں  وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سعودی عرب میں قید پاکستانی قیدیوں کی جلد رہائی کے حوالے سے سعودی سفیر سے بات چیت کی ہے۔

وزیراعظم کا سعودی شہزادہ سلطان بن سلمان سے رابطہ

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے پاکستان میں متعین سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے ملاقات کی ہے۔

سعودی عرب کے سفیر نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو وفاقی وزیر داخلہ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔

سعودی عرب و امارات: مشترکہ ڈیجیٹل کرنسی، جائزہ رپورٹ خوش آئند قرار

وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ہونے والی ملاقات میں وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سعودی سفیر سے سعودی عرب میں قید پاکستانی قیدیوں کی جلد رہائی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ہم نیوز نے وزارت داخلہ  کی جانب سے جاری کردہ بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ بات چیت میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی عرب کا کورونا کیخلاف جنگ جیتنے کا اعلان

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سفیر سے گفتگو کے دوران خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے لیے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔


متعلقہ خبریں