مائیکروسوفٹ کمپنی کے بانی بل گیٹس نے کہا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں2022 تک لاک ڈاؤن رہ سکتا ہے۔
انہوں نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ 4 سے 6 مہینے کورونا وائرس کی وبا میں بدترین ثابت ہوں گے۔ امریکی ٹی وی چینل سی این این کو دیئے گئے انٹرویو میں بل گیٹس کا کہنا تھا کہ انسٹیٹوٹ فار ہیلتھ میٹرکساینڈ ایولوشن نے 2 لاکھ اضافی اموات کی پیشگوئی کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم اصولوں پر عمل کریں یعنی فیس ماسک پہنیں اور سماجی دوری کے اقدامات پر عمل کریں تو متعدد اموات کی تعداد کم ہو سکتی ہے۔
بل گیٹس کے مطابق موسم سرما کے مہینے بدترین ثابت ہوسکتے ہیں اور اگلے چھ ماہ تک ریسٹورنٹس بھی بند رہیں گے۔
مائیکرو سوفٹ کے بانی کا مزید کہنا تھا کہ 2021 کے اختتام تک ہی حالات ماضی کی طرح معمول پر آسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک دنیا کے تمام ممالک سے کورونا کا خاتمہ نہیں ہوجاتا اس وائرس کے دوبارہ پھیلنے کا خدشہ رہے گا۔
سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کورونا وبا سے عالمی معیشت پر بھی مفی اثرات ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا اگر ہم مزید 12 سے 18 ماہ تک احتیاط کرتے رہے تو حالات دوبارہ معمول پر آسکتے ہیں۔