وزیراعظم کو این آر او نہیں ملے گا: مریم نواز


لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو این آر او نہیں ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے صاف کہہ دیا ہے کہ کسی کو بھی این آراو نہیں دوں گا۔ انہوں نے کڑی تنقید کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ کہتا تھا کہ این آراو نہیں دوں گا لیکن آج خود نواز شریف سے این آراومانگ رہا ہے۔

جعلی حکومت کو گھر بھیجنے کا وقت آگیا، مریم نواز

ہم نیوز کے مطابق مریم نواز نے لوہاری گیٹ استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں 13 دسمبر کے جلسے کی دعوت دینے آئی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ لاہور میں پی ڈی ایم کا آخری جلسہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب لاہور اٹھتا ہے تو حکمرانوں  کا ٹکنا مشکل ہوجاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 13 دسمبر کے دن مینار پاکستان پرلاہوربولے گا۔

نواز شریف نےکہہ دیا ہے، کسی کو این آر او نہیں دونگا: مریم نواز

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو آخری دھکہ دینے کے لیے 13 دسمبرکے جلسے میں ضرور شرکت کریں۔

حکومت کے پاؤں اکھڑ گئے ہیں، مریم نواز

مریم نواز نے حکومت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ کو بدنام کرنے کی کوئی کسر نہیں چھوڑی گئی لیکن آج پورے پاکستان میں صرف ایک آواز ہے اوروہ ہے نوازشریف۔ انہوں نے کہا کہ بیشک عزت ذلت اللہ تعالیٰ کے اختیارمیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو بھی پتہ چل چکا ہے کہ ان کی حکومت جانے والی ہے۔ انہوں نے شرکا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز مینار پاکستان پر آپ کا انتظار کریں گے۔

ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے شام  کے وقت لاہورمیں کھانوں کے لیے مشہور لکشمی چوک پہ واقع بٹ کڑاہی پہ جا کر کھانا کھایا۔

جیالے گھروں سے نکلیں اور لوگوں کو جلسہ گاہ لائیں، بلاول بھٹو

مریم نواز کے ساتھ کھانا کھانے کے دوران پارٹی کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ کھانا کھانے کی ویڈیو بنی جو سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر شیئر کی جا رہی ہے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے ویڈیو پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر لکھا کہ کمال کی کڑاہی تھی۔


متعلقہ خبریں