لاہور میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، 5 مبینہ دہشتگرد گرفتار

سندھ: دہشت گردوں کی گرفتاری پر 50 لاکھ روپے انعام کی منظوری

لاہور: سیکیورٹی ادارے نے بھارتی خفیہ ایجنسی را کا لاہور میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار کیے گئے دہشت گردوں نے لاہور میں دہشت گردی کا منصوبہ بنایا ہوا تھا۔ گرفتار ہونے والے مبینہ دہشت گردوں کی شناخت ثمرقند، عبدالرحمان، وزیر گل، عصمت اللہ اور عمران کے نام سے ہوئی۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق مبینہ دہشت گردوں سے بارودی مواد، اسلحہ، پاکستانی و افغانی کرنسی اور بھارتی ویزا فارم برآمد ہوا۔
مبینہ دہشت گردوں کو حملے کا ٹاسک جلال آباد افغانستان میں دیا گیا تھا۔

سی ٹی ڈی اور آئی ایس آئی کے کاوَنٹر ٹیرارزم ونگ نے شاہدرہ میں کارروائی کر کے مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا۔ جو سول سیکرٹریٹ لاہور پر حملہ کرنے کے لیے روانہ ہو رہے تھے۔

مبینہ دہشت گردوں کا تعلق افغانستان سے ہے جو دو ماہ قبل پاکستان پہنچے تھے۔


متعلقہ خبریں