کرسمس پر کورونا امریکیوں کیلئے مزید خطرناک قرار


واشنگٹن: امریکی سائنسدان نے کرسمس پر کورونا کو مزید خطرناک قرار دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی سائنسدان ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے امریکیوں کو ایک بار پھر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرسمس کی وجہ سے کورونا زیادہ خطرناک ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ نیا سال امریکہ کے لیے ایک ایک چیلنج بن جائے گا کیونکہ کرسمس کے بعد کورونا خطرناک صورتحال اختیار کر سکتا ہے۔

ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے کہا کہ اس وقت ہم نازک مرحلے میں ہیں اس لیے ہمیں حقائق کو مد نظر رکھنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ بحران سے بچنے کے لیے ہمیں کورونا ایس او پیز کو لازمی اپنانا چاہیے۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 6 کروڑ 79 لاکھ 34 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 15 لاکھ 50 ہزار 169 اموات ہو چکی ہیں۔

دنیا میں کورونا کے 4 کروڑ 70 لاکھ 7 ہزار 284 مریض صحتیاب ہوچکے اور ایک کروڑ 93 لاکھ 77 ہزار سے زائد زیرعلاج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس، دنیا بھر میں 15 لاکھ 50 ہزار سے زائد اموات

امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 2 لاکھ 90 ہزار 443 اموات اور ایک کروڑ 53 لاکھ 69 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں