آزاد کشمیر: آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والی دو بہنیں غلطی سے ایل او سی پار کر گئی ہیں۔ دونوں بہنوں کومقبوضہ کشمیر کی پولیس نےحراست میں لے لیا ہے۔
ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ، شہری شہید
ہم نیوز کے مطابق آزاد کشمیر کے علاقے عباس پور سے تعلق رکھنے والی دو بہنیں غلطی سے ایل او سی پار کر گئی ہیں۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق عباس پور سے تعلق رکھنے والی دونوں بہنوں کو مقبوضہ کشمیر کی پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ دونوں بہنیں اس وقت حراست میں ہیں۔
ہم نیوز کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ دونوں بہنوں کی رہائی کے لیے بھارتی حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔
ایل او سی کی خلاف ورزی، پاکستان کا بھارت سے احتجاج
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ متعلقہ چینلزکے ذریعے بھارتی سائیڈ سےرابطے میں ہیں۔ انہوں نے اس توقع کا بھی اظہار کیا کہ کل دونوں بہنوں کو حوالے کردیا جائے گا۔