ورجن اٹلانٹک 13 دسمبر سے پاکستان میں فضائی آپریشن کا آغاز کرے گی 

ورجن اٹلانٹک 13 دسمبر سے پاکستان میں فضائی آپریشن کا آغاز کرے گی 

فوٹو: ٖفائل


اسلام آباد: برطانوی ایئر لائن ورجن اٹلانٹک 13 دسمبر سے پاکستان کے لیے فضائی آپریشن کا آغاز کرے گی۔

ورجن اٹلانٹک نے پاکستان کے لیے فضائی آپریشن کا شیڈول جاری کر دیا ہے، برطانوی ایئر لائن پاکستان کے لیے جدید ائیربس اے 332 استعمال کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان: وفاقی کابینہ، نئی ایئر لائن کے لیے لائسنس کی منظوری

ورجن اٹلانٹک  کی پاکستان کے لیے فضائی آپریشن شروع کرنےکی تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں، سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کی جانب سے سلاٹ اور پروازوں کا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

برطانوی ایئر لائن ورجن اٹلانٹک ایئر لائن کو ہفتہ وار 8 پروازوں کی لینڈنگ کی اجازت دے دی گئی ہے، ایئر لائن کو لاہور اور اسلام آباد کے لیے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

ورجن ائرلائن کو مانچسٹر سے پاکستان کے لیے پروازوں کی اجازت نہیں دی گئی، ایئر لائن 7 اور 9 دسمبرکو کارگو طیارہ سامان اور عملے کو لے کر لاہورپہنچے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سی اے اے کا غیر ملکی ایئر لائن کو جرمانہ

برطانوی ایئر لائن ورجن اٹلانٹک کی پہلی پرواز 13 دسمبرکو  لاہور کے لیے اڑان بھرے گی۔


متعلقہ خبریں