اسلام آباد: پاکستان نے کلبھوشن کیس میں بھارتی دعویٰ بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔
بھارت فالس فلیگ آپریشن جیسے اقدامات کر سکتا ہے، ترجمان دفتر خارجہ
ہم نیوز کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ بھارتی وزارت خارجہ کا کلبھوشن کے خلاف کارروائی پراعلامیہ بے بنیاد ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن کو کلبھوشن کے لیے وکیل کرنے کا کہا گیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ کلبھوشن کووکیل دینے کا مقصد قانونی کارروائی کو آگے بڑھانا تھا۔
کلبھوشن کیس: بھارت نے عدالتی کارروائی کا حصہ بننے سے انکار کردیا، اٹارنی جنرل
ہم نیوز کے مطابق ترجمان نے کہا کہ بھارت اپنے ہائی کمیشن کے وکیل پراعتراضات لگا کر قانونی کارروائی سے فرارچاہتا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان نےعالمی عدالت انصاف کے فیصلے پرعمل کیا اور فیصلے کی بنیاد پر بھارتی ہائی کمیشن کو کلبھوشن سے ملنےکی اجازت دی۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی ہائی کمیشن نے وکیل مقررکرنے سے انکارکیا۔
بھارت جلد از جلد کلبھوشن یادیو کیلئے وکیل مقرر کرے، پاکستان
دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہناہے کہ بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث قانونی کارروائی میں مشکلات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی ہائی کمیشن نے وکیل مقررکرنے سے انکارکیا۔