اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو نیب کی جانب سے تاحال کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا ہے۔
حکومتی اخراجات میں 5 ہزار ارب روپے کی بچت ہوئی، عبدالحفیظ شیخ
ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ وفاقی مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو نیب کی جانب سے کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا ہے۔
وفاقی وزارت خزانہ کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ وفاقی مشیر خزانہ کسی بھی معاملے میں نیب سے مکمل تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں۔
این ایف سی کی تشکیل، حفیظ شیخ کا نام نکال دیا گیا
میڈیا رپورٹس میں گزشتہ روز کہا گیا تھا کہ وفاقی مشیر خزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کو نیب کراچی نے دوسرا نوٹس بھیج دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب کا اس ضمن میں کہنا تھا کہ حفیظ شیخ پر سابقہ ادوار میں قومی خزانے سے غیرقانونی ادائیگی کا الزام ہے۔
صارفین کو سستے داموں اشیا کی فراہمی ہماری ذمہ داری ہے، حفیظ شیخ
رپورٹس کے مطابق نیب کی جانب سے جاری کردہ نوٹس میں کہا گہا ہے کہ ایک کروڑ 11 لاکھ 25 ہزار ڈالرز کی غیر قانونی ادائیگی کی گئی تھی۔