سندھ: کورونا سے مزید 15 افراد جاں بحق

پاکستان میں کورونا سے مزید 44 افراد جاں بحق

فائل فوٹو


کراچی: سندھ میں کورونا وائرس سے مزید 15 افراد جاں بحق ہوگئے۔

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی جانب سے جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق صوبے میں کورونا کے مزید 1615 کیسز رپورٹ ہوئے۔ سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 79 ہزار240 ہوگئی۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق مزید 15 اموات  کے بعد صوبے بھر میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 2 ہزار 983 ہوگئی ہے جبکہ کورونا کے 734 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق صوبے میں کورونا کے 84 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ کراچی میں کورونا کے مزید 1258 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ کراچی میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 24 ہزار 776 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹڑ کے مطابق کورونا وائرس کے پاکستان میں مزید 3 ہزار 499 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4لاکھ 6ہزار810 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹڑ کے مطابق کورونا سےمزید 39 اموات رپورٹ ہوئی ہیں اور مرنے والوں کی کل تعداد 8 ہزار 205 تک پہنچ گئی ہے۔

ملک بھرمیں کورونا کے 3 لاکھ 46 ہزار951 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور51ہزار654 زیر علاج ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب  میں ہوئی ہیں جہاں 3 ہزار91 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 2 ہزار968، خیبر پختونخوا ایک ہزار 378، اسلام آباد 329، گلگت بلتستان 97، بلوچستان 169 اور آزاد کشمیر میں 173 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کورونا ریپڈ ٹیسٹنگ کے نتائج مصدقہ نہیں، ڈاکٹریاسمین راشد

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد31 ہزار165، خیبرپختونخوا47 ہزار919، سندھ میں ایک لاکھ 77 ہزار 625، پنجاب ایک لاکھ 21 ہزار83، بلوچستان 17 ہزار268، آزاد کشمیر 7 ہزار67 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 683 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی شرح2.02 فیصد ہوگئی ہے۔ کورونا سے جاں بحق 76 فیصد افراد کی عمریں 50 سال سے زائد ہیں۔

کورونا سےجاں بحق 72 فیصد کورونا مریض دیگر بیماریوں میں بھی مبتلا تھے۔ کورونا سے جاں بحق افراد میں سے 91 فیصد کا انتقال اسپتالوں میں ہوا۔ اسپتالوں میں کورونا کے زیر علاج 58 فیصد مریضوں وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6 فیصد ہوگئی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹڑ کے مطابق میرپور میں سب سے زیادہ 27.75 فیصد مثبت کیسز سامنے آئے۔ مظفر آباد23.44، حیدر آباد 18.21،آزادکشمیر 21.3، پنجاب4.84، سندھ14.04، بلوچستان11.95، اسلام آباد6.62، خیبرپختونخوا5.57، گلگت بلتستان3.43،

لاہور6.19، راولپنڈی4.83، فیصل آباد3.14، کراچی 17.95، پشاور18.09،سوات 5.81، ایبٹ آباد6.22، کوئٹہ میں مثبت کیسز کی شرح 9.09 فیصد ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹڑ کے مطابق پاکستان میں70 فیصد نئے کیسز5 بڑے شہروں کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور راولپنڈی سے رپورٹ ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں